www.itilm.com

www.itilm.com (http://www.itilm.com/index.php)
-   Health & Care (http://www.itilm.com/forumdisplay.php?f=228)
-   -   ایک نظر اِدھر بھی (http://www.itilm.com/showthread.php?t=52363)

shaan 01-14-2020 03:01 PM

ایک نظر اِدھر بھی
 
1 Attachment(s)

ایک نظر اِدھر بھی

کلینک میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کررہاتھا جس کے دانت میں درد تھا ، اُس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہے لیکن فرق نہیں آیا ہے ۔۔۔
ٹھرئیے
جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کررہی تھی وہ تیز ترین درد کُش انسیڈ یعنی فلربیبروفن ہے ، جو معدے کے ساتھ ، جگر ، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے اور وہ بھی اس کم عُمر کے بچے کو کیوں دی ؟
سب سے محفوظ تصّور کیجانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سُکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں ۔
پونسٹان ، بروفین ، ڈائکلو ، وورین ، بریکسین ، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں ، لیکن یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کے حامل بھی ہیں ۔اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہے ۔
آج کل تو ہر کوئی بیفلام دھڑادھڑ استعمال کررہے ہیں ۔یہ کام نہ کریں ۔بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرھیز کریں ۔۔
آسان حل ۔۔۔۔
آپ دردوں اور بُخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں ۔اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے ۔
مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیاکریں ۔
اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن ، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل ، ٹربل کرلیں ۔
کچی ہلدی کو جوش دیکر پیاکریں ۔
دردوں کیلئے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں ۔
اپنا دُشمن خود نہ بنیں ۔انگریزوں کو مالی فائدہ نہ دیں ۔
آپ نے ٹی وی پر پیناڈول کا اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں دوگولیاں پیناڈول لیں ۔۔تو ایسا بِلکل بھی نہ کریں ۔یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتاہے ۔
جسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوتی ہے تو آپ جی بھر کر آرام کریں ۔خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ دیں ۔
بچّوں کو لگاتار کیل پول ، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں ۔۔
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کیوجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیاکریں ، جوشاندہ اور توت سیاہ شربت پلایاکریں ۔سبز قہوہ ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں ۔۔
لکیر کے فقیر نہ بنیں ۔ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نُقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں ۔۔۔۔ہمیشہ کے نُقصان سے بچیں ۔گُردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں


IQBAL HASSAN 01-27-2020 07:05 PM

Re: ایک نظر اِدھر بھی
 
http://img1.imagehousing.com/0/animation-603185.gif
بہت ہی شاندار اور معلوماتی تھریڈ کا اشتراک کیا ہے
آپ کا بہت بہت شکریہ شان بھائی
http://img1.imagehousing.com/0/animation-603185.gif


All times are GMT +5. The time now is 10:16 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2020, Itilm.com, All Rights Reserved