Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Member Zone > News and Announcements
Forgot Password? Join Us!

News and Announcements All News and Announcement about www.itilm.com


Thread Title


شدید علالت کے بعد ننھے پروفیسر حماد صافی گ

News and Announcements


Reply
Thread Starter sobiaanjum Replies 1 Views 81  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 10-01-2019, 04:38 PM
sobiaanjum sobiaanjum is offline
Junior Member
 
Join Date: Sep 2019
Location: pakistan
Age: 29
Posts: 4 -- Threads: 4
Rep Power: 0
sobiaanjum is on a distinguished road
Default شدید علالت کے بعد ننھے پروفیسر حماد صافی گ

Sponsored Links


پا
کستان کے پہلے سُپرکڈ اور ننھے پروفیسر حماد صافی کا اسلام آباد کے اسپتال میں آپریشن ہوا لیکن حماد نے آپریشن اور ڈاکٹرز پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے پوری داستان سوشل میڈیا پر سامنے رکھ دی۔

حماد صافی کو ملک کا سپر کڈ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ 11 برس کی عمر میں ہی موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر ابھر کر آئے جن کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ 12 سالہ حماد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم عمر ترین پروفیسر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، اسی بناء پر وہ نجی و سرکاری جامعات، کالجوں اور اسکولز کے طلبہ کو لیکچرز بھی دیتے ہیں۔ حماد صافی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سب کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے انہیں پیٹ میں شدید درد ہوا جس کے باعث والدین نے انہیں فوری طور پر الشفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے انہیں معائنہ کرکے گھر واپس بھیج دیا تھا۔

بعدازاں انہیں دوبارہ پیٹ کی شکایت محسوس ہوئی جس پر انہیں ہنگامی صورتحال پر دوبارہ الشفا انٹرنیشنل اسلام آباد لے جایا گیا جہاں ان کا فوری طور پر اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

مستقبل کے معمار حماد صافی نے اپنی پوسٹ میں آگاہ کیا کہ ان کا آنتوں کا آپریشن ساتھ خیریت سے ہوچکا ہے سب ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اس کے علاوہ حماد صافی نے اپنی پوسٹ میں اسپتال کے ڈاکٹرز کو سوالیہ نشان بناتے ہوئے لکھا کہ غلط آپریشن یا غلط ٹیسٹ؟

انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا تین دن پہلے والے تمام ٹیسٹ غلط تھے اگر وہ غلط نہیں تھے تو پھر میرے جسم کو کیوں چیر پھاڑ کر میری زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا؟

حماد صافی نے لکھا کہ یہ وہ سوالات ہے جو الشفا انٹرنیشنل نے دینے ہیں، ان کے دیے ہوئے تمام ٹیسٹ کی اسناد بمعہ تاریخ وقت میرے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہیں جب کہ میرے والدین کو یہ بھی بتایا گیا کہ بچے کو وقت پر پہنچا دیا گیا ورنہ حالات کچھ بھی ہوسکتے تھے ۔

ننھے پروفیسر لکھتے ہیں کہ میرے والدین ادارے کہ میری صحت کے حوالے سے اس بے حسی پر غور کررہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے پوری قوم سے درخواست کی کہ میرے لیے خصوصی دعا کریں کہ الله تعالیٰ ہمیں اس مشکل امتحان سے صبر کے ساتھ گزار سکے آمین۔

اس پوسٹ کے بعد حماد صافی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور
اسپتال سے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔
__________________
Sindhi News
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 10-01-2019, 10:26 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
Moderator
 
Join Date: Apr 2013
Location: G-9/2,ISLAMABAD.
Age: 34
Posts: 5,866 -- Threads: 910
Rep Power: 12
IQBAL HASSAN is on a distinguished road
Arrow Re: شدید علالت کے بعد ننھے پروفیسر حماد صافی گ

بہت ہی خوبصورت اور شاندار آرٹیکل ہمارے ساتھ شئیر کیا ہے
اور حماد صافی کے ساتھ جو بھی کچھ ہوا اس پر بہت آفسوس ہوا ہے
ڈاکٹر آپنے پیشے کو خدمت خلق نہیں بلکہ ایک کاروبار سمجھنے لگے ہیں
جب یہ ڈاکٹر بنتے ہیں تو یہ پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ہم ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے
اور ڈاکٹر بنے کے بعد اپنے مقددص پیشے کو فروخت کر دیتے ہیں
__________________
Reply With Quote
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
رات بے حد چپ ہے اور اس کا اندھیرا شرمگیں lovebank Urdu Poetry 5 02-03-2015 02:13 PM
دعاؤں اور وظائف سےگھریلوپریشانیوں کا حل ahmaad E-Books 3 12-17-2014 10:39 PM
تنقیدی پیغامات پر پیٹرسن معافی کے طلبگار *DON* Sports 6 12-27-2013 08:51 PM
فواد کے بعد عثمان قادر بھی آسٹریلوی ریڈار  UmerAmir Sports 7 12-27-2013 08:27 PM
اعصام الحق ٹینس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ UmerAmir Sports 5 12-26-2013 08:29 PM



Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 2
IQBAL HASSAN, sobiaanjum
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2019, Itilm.com, All Rights Reserved