Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Urdu Adab > Urdu Novels > Urdu Kahaniyan
Forgot Password? Join Us!

Urdu Kahaniyan Yahan per Urdu Zaban ki Kahaniya Share ki Jayen Gi.


Thread Title


اس مرتبہ بیٹا ہی ہو دو بیٹیاں پہلے ہیں

Urdu Kahaniyan


Reply
Thread Starter shaan Replies 1 Views 186  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 01-14-2020, 10:23 PM
shaan's Avatar
shaan shaan is offline
Senior Member
 
Join Date: Oct 2010
Posts: 412 -- Threads: 137
Rep Power: 10
shaan is on a distinguished road
Lightbulb اس مرتبہ بیٹا ہی ہو دو بیٹیاں پہلے ہیں

Sponsored Links


ڈاکٹر صاحب
کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو دو بیٹیاں پہلے ہیں اب تو بیٹا ہی ہونا چاہیئے

ڈاکٹر: میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔
ساس: پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟
ڈاکٹر: آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی میں نے یہ نہیں کہا
کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔

سسر: وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔
ڈاکٹر: وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا اس طرح کے دعوے جعلی پیر، فقیر، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں سب فراڈ ہے یہ اللہ کے کام ہیں بس.

شوہر: مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟
ڈاکٹر : یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے ناں تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی بیٹا کیوں ضروری ہے ویسے آپ بھی عام انسان ہیں آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے ذریعے ہی لازمی چلنی چاھیئے؟

سسر: میں سمجھا نہیں؟
ڈاکٹر: ساھیوال کی گایوں کی ایک مخصوص نسل ہے جو دودھ زیادہ دیتی ہے بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو فکر مند ہونا چاہیئے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی تو زیادہ دودھ دینے والی گایوں کا خاتمہ ہو جائے گا. طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے بالفرض اس نسل کی ایک طوطی بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاہیئے کہ اگر یہ بھی مر گئ تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا آپ لوگ عام انسان ہیں باقی چھ سات ارب کی طرح آخر آپ لوگوں میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟

سسر: ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاہیئے۔
ڈاکٹر : آپ کے پَر دادے کا کیا نام ہے؟
سسر: وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔
ڈاکٹر: مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا آپ کے پر دادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی کہ میرا نام کون لے گا اور آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام بھی پتہ نہیں ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے آپ کو کیا فرق پڑے گا آپ کا نام لینے سے قبر میں پڑی آپ کی ہڈیوں کو کونسا سرور آئے گا؟

علامہ اقبال کو گزرے کافی عرصہ ہوگیا،آج بھی نصاب میں انکا ذکر پڑھایا جاتا ہے گنگا رام کو مرے ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن لوگ آج بھی گنگا رام ہسپتال کی وجہ سے گنگا رام کو نہیں بھولے
ایدھی صاحب مر گئے لیکن نام ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا۔
جنید بھائی کو کون نہیں جانتا کچھ ایسا کر جاؤ کہ لوگ تمہارا نام لیں بے شک تمہاری نسلیں تمہیں بھول جائیں۔

غوروفکرکیجیے کائنات کی سب سے محبوب ترین ہستی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ پر اور اُن کی آلِ مبارک پر جن کو اللہ تبارک و تعالی نے بیٹے عطا فرما کر واپس لے لیے اور ایک بیٹی سے رہتی دنیا تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کو پوری دنیا ميں پھیلا دیا۔
بیٹے نعمت ہيں اور نعمتوں کا حساب لیا جائے گا بیٹياں رحمت ہيں اور رحمتوں کا کوئی حساب نہيں بات صرف سمجھ کی ہے کیونکہ میرے ساتھ خود ہوچکا ہے میری دوسری بیٹی کی پیدائش پر مجھ سے اجنبیوں جیسا سلوک کیا گیا کوئی خوش نہیں ہوا نہ کسی نے آکر کھانے پینے بچے اور میری طبیعت کا پوچھا.یہ صرف ان پڑھ لوگوں میں نہیں ہوتا کچھ پڑھے لکھے لوگ بھی جاہل سوچ رکھتے ہیں��
ہو سکتا ہے کسی کو یہ بات سمجھ آجائے اور وہ اپنی بیٹیوں کو قبول کر لے اور بیوی کو بھی اور کسی کے گھر میں اس وجہ سے آئی پریشانی خوشی میں تبدیل ہو جائے بیٹیوں کو باپ کی شفقت اور بیوی کو شوہر کا پیار مل جائے ایک بہو کو اس کا مقام مل جائے ایک عورت ایک بیٹی ایک بہن ایک ماں ایک بیوی ایک بہو ان کو زندگی کی خوشی ملی جائے۔
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 01-27-2020, 06:56 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
Moderator
 
Join Date: Apr 2013
Location: G-9/2,ISLAMABAD.
Age: 34
Posts: 6,139 -- Threads: 969
Rep Power: 13
IQBAL HASSAN is on a distinguished road
Default Re: اس مرتبہ بیٹا ہی ہو دو بیٹیاں پہلے ہیں


♣Boht Khoob♣

♥Nice Sharing♥

آپ کی مزید شئیرئنگ کا انتظار رہے گا

♠آپ کا بہت بہت شکریہ♠


Reply With Quote
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دبی دبی سی وہ مسکراہٹ لبوں پہ اپنے سجا سجا ک&# Humrah Urdu Poetry 4 07-06-2013 09:46 PM
صبح نہیں ہو گی کبھی،دل میں بٹھا لےتو بھی Humrah Urdu Poetry 6 04-22-2013 02:14 PM
پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹا adeelmughal Urdu Poetry 11 12-13-2012 03:30 PM
ٹوٹ جاتے ہیں بھرم سارے کوئی امید نہیں رہتی anwar_hussain Urdu Poetry 10 12-10-2012 10:52 AM
♣ واہ جی اب اسےلیموں پر فٹ کریں رس خود ہی نکل *QAMAR_RK* Photo Gallery 10 07-05-2012 09:56 AM



Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 2
IQBAL HASSAN, shaan
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2020, Itilm.com, All Rights Reserved