Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Entertainment And Fun > Women Section > Beauty Tips
Forgot Password? Join Us!


Thread Title


خوشنما اور لمبے بالوں کے حصول کے لئے

Beauty Tips


Reply
Thread Starter Rania Replies 0 Views 201  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 12-23-2014, 11:19 AM
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
Super Moderator
 
Join Date: May 2013
Posts: 3,146 -- Threads: 609
Rep Power: 10
Rania is on a distinguished road
خوشنما اور لمبے بالوں کے حصول کے لئے

Sponsored Links

چہرے پر میک اَپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو ساری محنت بےکار ہو جاتی ہے لیکن بالوں کو سنوارنے کا لطف تبھی آتا ہے جب بال صحت مند، چمکدار اور خوبصورت ہوں۔ خوشنما اور لمبے بالوں کے حصول کے لئے مختلف قسم کے شیمپو، تیل اور جیل استعمال کئے جاتے ہیں مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔ الٹا شیمپو بال خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر میں شیمپو تیار کرنے کے طریقے بتاتے ہیں جو نہ صرف بالوں کو صرف فریب نگاہ، گھنے اور چمکدار بناتے ہیں بلکہ مضر اثرات سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ آپ مہنگے شیمپو اورسیٹنگ لوشنز استعمال کریں اگر آپ زیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں تو گھر میں ہربل شیمپو وغیرہ بنا لیں درج ذیل نسخوں میں سے آپ کوئی سا بھی اپنے لئے منتخب کر سکتی ہیں۔
خشکی سکری کے لئے
دو عدد انڈوں کی زردیاں، دو کھانے کے چمچ السی کا تیل اور دو کھانے کے چمچ رم ملائیں انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں سر کی جلد اور بالوں پر لگائیں کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں یہ نسخہ سکری اور خشکی کے خاتمہ کے لئے ہے۔
ایگ شیمپو بالوں کی صحت کےلئے
بالوں کی صحت و آرائش کے لئے یہ نسخہ سب سے قدیم ہے۔انڈے پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہر دور میں خواتین مستعد رہی ہیں۔ ایک گلاس گرم پانی میں دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ لیں اس پانی سے بالوں کو اچھی طرح تر کرکے سر کی جلد میں ہلکی ہلکی مالش کریں باقی پانی سے بالوں کو تر کر لیں سر کی جلدپر بھی خوب لگائیں۔
کنڈیشننگ شیمپو بال لمبے گھنے اور دیدہ زیب بنانے کیلئے
کوئی سستا سا شیمپو، ایک یا کھانے کے دو چمچ، انڈہ ایک عدد ، ایک کھانے کا چمچ سادہ جلاٹین پاؤڈر لیں انہیں آہستہ آہستہ پھینٹیں تاکہ یک جان ہو جائیں یہ ایک موثر کنڈشنگ شیمپو ہے کیونکہ انڈے اور جلاٹین دونوں پروٹین ہیں اور بالوں کو گھنا اور دیدہ زیب بناتے ہیں ۔
ٹانک شیمپو
خشک ریٹھہ، سیکاکائی اور آملہ، ہر ایک 30گرام مقدار میں لے لیں انہیں ایک لٹر پانی میں ڈالیں چوبیس گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر ابالیں ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں چھلنی یا باریک کپڑے سے چھان لیں اب یہ شیمپو کی طرح استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔
ہرب شیمپو بالوں کو لچک دار اور چمکدار بنانے کیلئے
خشک زیتون اور سیکاکائی کے دانے دونوں 200 گرام لے لیں انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں کسی لوہے کے برتن میں ایک رات بھگوئے رکھیں لیکن کم از کم دس سے بارہ گھنٹے تک اس طرح بھیگے رہیں اگلی صبح 10سے 15منٹ تک ابا لیں اور پھر چھان لیں بچ رہنے والے گودے کو پتلا کر کے شیمپو کے طور پر استعمال کریں یہ شیمپو آپ کے بالوں کولچکدار بناتا ہے۔
بال سیٹ کرنے والے لوشن


ایک لیموں کا رس لیں اسے چھان لینے کے بعد بالوں کو سیٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ رس بالوں کو چمکدار بناتا ہے لیموں کا رس بہت جلد خشک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے نسخہ یہ ہے کہ ایک لیموں کا ٹکڑا کاٹ لیں پھر ایک کپ پانی ابا لیں جب پانی آدھا کپ رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اب اسے چھان کر استعمال کر سکتے ہیں اگر اس میں چند قطرے الکوحل کے شامل کر لئے جائیں تو کافی دن تک محفوظ رہتا ہے
__________________
Reply With Quote
Sponsored Links
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نماز کے بارے میں ارشادات محمد الرسول اللہ smrat_boy Sunnat Aur Hadees 8 09-23-2019 07:18 AM
شوگر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ Abdullah330 Health & Care 15 07-19-2014 05:50 PM
محرم الحرام کے فضائل ومسائل اور صومِ عاشوž Humrah Muharram-ul-haram 1 12-06-2012 10:29 AM
منزل غم کی فضائوں سے لپٹے کے رو لو۔ Syed Fawad Ali Design Poetry 7 05-25-2012 09:35 PM
صوابی: خودکش حملے چار ہلاک smartyounus News & Updates 1 11-02-2010 07:36 PM


Tags
اور, بالوں, حصول, خوشنما, لئے, لمبے, کے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 4
asadilyas, pervaiz, Rania, stk3222
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2019, Itilm.com, All Rights Reserved