Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Entertainment And Fun > Women Section > Health & Care
Forgot Password? Join Us!


Thread Title


معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

Health & Care


Reply
Thread Starter Rania Replies 4 Views 308  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 02-22-2015, 03:52 AM
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
Super Moderator
 
Join Date: May 2013
Posts: 3,146 -- Threads: 609
Rep Power: 10
Rania is on a distinguished road
Arrow معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

Sponsored Links

آج کل کروڑوں ڈاکٹروں اور دوا سازوں سے سب سے زیادہ جو سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہ یہ ہے کہ معدہ کیسے بہتر کام کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثریت معدے کی تیزابیت کا شکار ہوتی ہے اور انہیں سینے میں جلن کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور آخر کار ایسے مریض دل کے دورے کا شکار ہوتے ہیں۔ آئیے سب سے پہلے اس مرض کی وجہ جانتے ہیں۔ آپ جو کچھ خوراک کھاتے ہیں یا نگلتے ہیں وہ ایک لمبی ٹیوب کے ذریعے معدے تک جاتی ہے۔ اس ٹیوب کو ایسوفیگس کہتے ہیں۔ قدرت نے ایسو فیگس پر ایک والو لگایا ہوتا ہے جو کسی بھی غذا کو یا معدے میں ہضم کرنے والے تیزابی مادے کو واپس ایسوفیگس میں آنے سے روکتا ہے لیکن جب کبھی اس والو کو ریسٹ نہ ملی ہو تو یہ اچھے طریقے سے کام نہیں کرپاتا اور نتیجتاً خوراک یا غذا ایسوفیگس میں واپس آجاتی ہے جس سے سینے میں جلن پیدا ہوتی ہے۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ جلن معدے میں پائے جانے والے تیزاب کی بہتات سے نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ معدے میں پایا جانے والا ایک مادہ ہوتا ہے جس کا نام بیلی کوبیکٹر ہے۔ آسٹریلیا کے معروف سائنسدان اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ہیری مارشل کہتے ہیں کہ بیلی کوبیکٹر کی وجہ سے السر بھی ہوتا ہے۔ اب آتے ہیں اس مرض کے علاج کی طرف، اس کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوائیوں میں سے ایک پروٹان پمپ ان بیٹر ہے جو معدے میں پائے جانے والے تیزاب کے حجم کو کم کرتی ہے۔ یہاں ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر معدے میں یہ تیزابی مادہ نہیں پایا جاتا یا اس کی مقدار کم ہوتی ہے تو کھائی جانے والی غذا کو ہضم کیسے کیا جائے۔ اس کے لئے ڈاکٹر یہی تجویز کرتے ہیں کہ غذائیں وقفے وقفے سے لی جائیں اور کچھ بھی کھانے سے قبل پانی ضرور پیا جائے۔ سینے کی جلن کے مرض کے لئے دیسی نسخے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ عام طور پر 3 طرح کے دیسی نسخے آزمائے جاتے ہیں ان میں چند مفید قدرتی ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
-1 چیونگم: ایسے تمام افراد جن کو سینے کی جلن کی شکایت ہے ان کو چاہیے کہ وہ کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک شوگر فری چیونگم چبائیں۔
-2 ادرک کی چائے: جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ اس جلن کی وجہ معدے کی تیزابیت ہے جس کو دور کرنے کے لئے ادرک کی چائے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
-3 ایلوویرا کا استعمال: یہ صحرائی پودا ہے جس کی افادیت سے انکار نہیں۔ ایلوویرا کا جوس تیزابیت سے بھرے معدے کو آرام پہنچاتا ہے۔ ایسے مریضوں کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل آدھا کپ ایلوویرا کا جوس پی لینا چاہیے۔
-4 سگریٹ سے اجتناب برتیں: نیکوٹین اور الکوحل کا استعمال معدے کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ ان دونوں مضر صحت اشیاءسے معدے کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے اور پھر سینے کی جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ لہٰذا سگریٹ اور مے نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
-5 کیلے اور سیب کا استعمال: کیلا وہ پھل ہے جو قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ ہوتا ہے، یسنے کی جلن کے شکار مریضوں کو باقاعدگی سے کیلے کھانے چاہیے اس کے علاوہ وہ روزانہ ایک سیب بھی کھائیں، اس سے افاقہ ہوگا۔
-6 ملیٹھی کا استعمال کریں: دیسی نسخوں میں سے ایک ملیٹھی کا استعمال بھی ہے اس کی چائے بنا کر پینے سے سینے کی جلن جاتی رہتی ہے۔
-7 بائیں طرف کروٹ لےکر سوئیں: اس مرض کا ایک دیسی علاج یہ بھی ہے کہ ہمیشہ بائیں جانب کروٹ لے کرسوئیں اور سر کی پوزیشن باقی جسم سے قدرے اوپر کی طرف ہو یعنی سوتے وقت مریض اپنے سر کو تقریباً 6 انچ اوپر رکھ کر سوئے۔
-8 جئی کا دلیا استعمال کریں: جئی کا آٹا، دلیہ یا پسی ہوئی جئی سے بنی ہوئی روٹی کھانے سے بھی یہ مرض جاتا رہتا ہے۔
-9 سرکہ کا استعمال: سرکہ بھی انسانی صحت کے لئے بہت مفید محلول ہے اس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت کا مسئلہ نہیں رہتا اور سینے میں جلن بھی نہیں ہوتی۔
-10 دہی کا استعمال: معدے کی تیزابیت کا بہترین علاج دہی کا استعمال ہے۔
__________________
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 02-22-2015, 01:13 PM
M-Qaiser M-Qaiser is offline
Administrator
 
Join Date: May 2010
Location: Karachi
Posts: 7,943 -- Threads: 756
Rep Power: 10
M-Qaiser is on a distinguished road
Default Re: معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

bohot khooob very nice tips
__________________


Don't Use PM For Help !!!!
(you will be directed to post in the
Ask an Expert forum for help)
Reply With Quote
  #3  
Old 02-22-2015, 06:42 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
Moderator
 
Join Date: Apr 2013
Location: G-9/2,ISLAMABAD.
Age: 34
Posts: 6,016 -- Threads: 966
Rep Power: 13
IQBAL HASSAN is on a distinguished road
Default Re: معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

:bis

bohut hi achi malumat hain
aap ka bohut,bohut shukria sister
__________________
Reply With Quote
  #4  
Old 02-24-2015, 07:55 AM
m.ahmadjan m.ahmadjan is offline
Junior Member
 
Join Date: Dec 2014
Age: 24
Posts: 11 -- Threads: 0
Rep Power: 0
m.ahmadjan is on a distinguished road
Default Re: معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

Great information
Reply With Quote
  #5  
Old 02-26-2015, 11:13 AM
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
Super Moderator
 
Join Date: May 2013
Posts: 3,146 -- Threads: 609
Rep Power: 10
Rania is on a distinguished road
Default Re: معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے نسخے

Ap sab ka buhat shukria
__________________
Reply With Quote
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
سرخ چقندر کے استعمال سے بلڈ پریشر میں کمی Rania Health & Care 6 11-12-2019 09:01 PM
سرخ چقندر کے استعمال سے بلڈ پریشر میں کمی Rania Health & Care 2 02-03-2015 06:34 AM
بالوں کے میڈیکل تجزئیے سے دل کے دورے کی پیش Abdullah330 General Knowledge 7 12-04-2014 02:18 PM
میرے مالک زندگی میں کیا ہنسا جاتا بھی ہے lovebank Urdu Poetry 4 07-25-2013 09:54 PM
میرے مالک زندگی میں کیا ہنسا جاتا بھی ہے lovebank Urdu Poetry 5 12-24-2012 07:20 PM


Tags
اور, تیزابیت, جلن, سینے, معدے, میں, نسخے, کی, کے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 8
IQBAL HASSAN, jamshedr, M-Qaiser, m.ahmadjan, mohammad shahid, RAJKUMAR, Rania, sriaz60
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2019, Itilm.com, All Rights Reserved