Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Entertainment And Fun > News & Updates
Forgot Password? Join Us!

News & Updates Current issues of the world....... and your views News & Updates


Thread Title


بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

News & Updates


Reply
Thread Starter IQBAL HASSAN Replies 1 Views 298  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 09-11-2018, 07:54 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
Moderator
 
Join Date: Apr 2013
Location: G-9/2,ISLAMABAD.
Age: 34
Posts: 5,787 -- Threads: 886
Rep Power: 12
IQBAL HASSAN is on a distinguished road
Arrow بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

Sponsored Links



Name:  pic_6fedf_1530631472.jpg._3.jpg
Views: 9
Size:  19.5 KB
إنا لله و إنا لله و إنا إليه راجعون

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔



سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بھابھی اور میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اب ہم میں نہیں رہیں، اناللہ واناالیہ راجعون، اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے، میت لینے کے لیے آج ہی ہم لندن جائیں گے، میت کل صبح پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان منتقل کی جائے گی




بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔

نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 سے ضمنی انتخاب جیتا تھا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکیں۔
بیگم کلثوم نواز 29 مارچ 1950 کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے مدرستہ البنات اسکول مصری شاہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے اردو میں ایم اے کیا۔ اپریل 1971 میں ان کی نواز شریف سے شادی ہوئی جو لاہور کی معروف کاروباری شخصیت میاں شریف کے صاحبزادے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف سے ایک سال چھوٹی تھیں اور انہیں تین مرتبہ خاتون اوّل ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔
1999 میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی قید و بند اور جلاوطنی کے دوران وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا۔
کلثوم نواز نے پسماندگان میں 4 بچے چھوڑے ہیں جن میں حسن، حسین، مریم نواز اور اسما نواز شامل ہیں۔ کلثوم نواز کے شوہر نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ دو بیٹے حسن اور حسین نواز اسی مقدمے میں اشتہاری ہیں اور لندن میں مقیم ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سیاسی و اہم شخصیات نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔






__________________
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 09-13-2018, 05:18 PM
ujalaa's Avatar
ujalaa ujalaa is offline
Senior Member
 
Join Date: Aug 2018
Posts: 153 -- Threads: 3
Rep Power: 2
ujalaa is on a distinguished road
Default Re: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

إنا لله و إنا لله و إنا إليه راجعون
Reply With Quote
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
22th Roza k Anmool Fazaail.بائیسواں روزہ کے قیمتی انمول وضائف۔ kutkutariyaan رمضان الکریم (Ramadan Kareem) 5 08-01-2013 10:59 PM
موبائل فون میں قرآن مجید کی اپلیکیشن انسٹ? mohammad shahid Islamic Images 2 04-15-2013 08:58 AM
وزن کرنے والی مشن اب دل کی حالت بھی بتائیں گ&# ZIDI RAJPOOT General Knowledge 4 08-26-2012 06:29 PM
پا کستا ن ملک کے با لا ئی علا قو ں میں گرج چمک smartyounus News & Updates 5 06-19-2011 04:44 PM
سلمان تاثیر قتل، جائے وقوعہ کی تصاویر Killing PICS of Salman Tas smartyounus News & Updates 9 01-29-2011 08:21 PM



Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (0 members and 2 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 2
IQBAL HASSAN, ujalaa
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2019, Itilm.com, All Rights Reserved