Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   www.itilm.com > Hamara Deen-e-Islam > Islam > Deeni Taleem
Forgot Password? Join Us!


Thread Title


~ نیت اور تکبر~

Deeni Taleem


Reply
Thread Starter akram naaz Replies 2 Views 1035  Show Printable Version | Email this Page | Subscription
share |
share topic
 
Thread Tools
  #1  
Old 02-05-2014, 07:59 AM
akram naaz's Avatar
akram naaz akram naaz is offline
Member
 
Join Date: Dec 2012
Location: Mianwali
Age: 31
Posts: 63 -- Threads: 20
Rep Power: 8
akram naaz is on a distinguished road
Default ~ نیت اور تکبر~

Sponsored Links

بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا ہی نیک، عابد اور زاہد تھا- سب لوگوں میں اس کی بڑی عزت تھی- اس کی نیکی اور پارسائی کا بڑا ہی چرچا تھا- اسی علاقے میں ایک اور شخص تھا- لوگ اسے بہت بُرا انسان سمجھتے تھے- وہ تھا ہی ایسا بد عمل اور بدکردار، کوئی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتا تھا-

ایک روز اس گناہگار شخص نے دیکھا کہ وہ نیکوکار ایک میدان میں بیٹھا ہوا ہے- ہر طرف تیز دھوپ پھیلی ہوئی ہے مگر اللہ کے اس نیک بندے پر ایک بادل کے ٹکڑے نے سایہ کر رکھا ہے-

گناہگار نے یہ منظر دیکھا تو اپنے دل مے بڑا شرمسار ہوا اور یہ خیال پیدا ہوا کہ اس چلچلاتی دھوپ میں، جہاں دور دور تک سایہ نہیں ہے، بادل کے ایک ٹکڑے نے صرف اس لئے اس پر سایہ کر رکھا ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ ہے، کیوں نا میں بھی اس کے ساتھ بیٹھ جاؤں- کیا عجب کہ اس کی برکت سے اللہ تعالی مجھے بھی بخش سے اور میری خطاؤں کو معاف کر دے- یہ شخص عابد و زاہد کے پاس گیا اور اس کے ساتھ سائے میں بیٹھ گیا- اس کے بیٹھتے ہی اس عابد و زاہد کے دل میں خیال آیا کہ یہ اپنے زمانے کا بدترین گناہگار اور پوری قوم میں بدنام شخص ہے- اس کے ساتھ تو کوئی بھی اٹھنا بیٹھنا پسند نہیں کرتا- یہ میرے پاس کہاں آ بیٹھا- یہ خیال آتے ہی اس نے اس رسوائے زمانہ کو اپنے پاس سے اٹھا دیا-

وہ گناہگار شخص اٹھ پر چل دیا لیکن بادل کا وہ ٹکڑا بھی اس کے ساتھ روانہ ہو گیا اور اس کے سر پر سایہ فگن ہو گیا- پیغمبر وقت کو وحی آئی کہ ان دونوں سے کہہ سو کہ نئے سرے سے اپنے اپنے اعمال کی ابتداء کرو کیونکہ اس فاسق و فاجر نے جو کچھ کیا، ہم نے اس کے خلوص، حسنِ نیت اور جذبہ شرمساری کے سبب اسے بخش دیا اور اس کی پچھلی تمام خطائیں معاف کر دیں، جبکہ اس عابد کی تمام نیکیاں اور اچھے اعمال اس کے تکبر کی وجہ سے اس سے چھین لئے-

پیارے ساتھیو! کیا پتا کہ حسنِ نیت سے کیا گیا ہمارا ایک عمل بارگاہ رب العزت میں قبول ہو اور اتنا پسندیدہ عمل ہو کہ اس کی بدولت اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے- تو چھوٹے سے چھوٹا عمل ہی کیوں نہ ہو اسے صدق دل اور حسنِ نیت سے کیا جائے اور تکبر جیسے گناہ عظیم سے بچا جائے کیونکہ شیطان نے بھی صرف تکبر کیا تھا اور ازل سے ابد تک مردود قرار دے دیا گیا- اللہ تعالی ہم سب کو تکبر سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے- آمین
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 06-30-2014, 06:36 PM
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
Super Moderator
 
Join Date: May 2013
Posts: 3,146 -- Threads: 609
Rep Power: 11
Rania is on a distinguished road
Default Re: ~ نیت اور تکبر~

جزاک اللہ
Reply With Quote
  #3  
Old 04-15-2020, 08:03 PM
IQBAL HASSAN's Avatar
IQBAL HASSAN IQBAL HASSAN is offline
Moderator
 
Join Date: Apr 2013
Location: G-9/2,ISLAMABAD.
Age: 35
Posts: 6,179 -- Threads: 972
Rep Power: 14
IQBAL HASSAN is on a distinguished road
Default Re: ~ نیت اور تکبر~

Reply With Quote
Reply

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
مِری وفاؤں سے اتنا تو رابطہ رکھنا anwar_hussain Urdu Poetry 9 07-25-2013 01:21 PM
بیس (٢٠) رکعت تراوىح دور نبویﷺ میں i love sahabah Islam 4 07-18-2013 06:23 PM
امریکی کتے نے سایکل پر کرتب دکھانے شروع کر  ZIDI RAJPOOT General Knowledge 4 07-04-2012 10:02 AM
شب برات میں کثرت سےدعا اور توبہ استغفار کر Syed Fawad Ali Shaban ul Muazzam 12 07-02-2012 11:29 AM
جگر گوشوں کی تربیت کون کررہا ہے؟ آپ یا بھار Dia fayyaz Women Section 7 01-17-2012 10:01 PM


Tags
اور, تکبر, نیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 5
akram naaz, Dangerous Dracula, intoxicate, IQBAL HASSAN, Rania
Thread Tools


Login

Flag Counter


Powered by vBulletin® Version 3.8.11
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright © 2010- 2020, Itilm.com, All Rights Reserved