![]() |
| |||||||
| News & Updates Current issues of the world....... and your views News & Updates |
| Thread Title: چار ہزار بلوچ نوجوان پاکستانی فوج میں |
![]() |
| Thread Starter | smartyounus | Replies | 1 | Views | 253 | | | | share topic |
| | Thread Tools |
| #1 | ||||
| ||||
بلوچستان کے نوجوان ہر میدان میں اپنا لواہا منوائیں گے:گورنر بلوچستانگورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے پاکستانی فوج میں بلوچستان کے چار ہزار نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان محب وطن ہیں اور وہ ملک کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان سے چار ہزار نوجوانوں پاک فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ بھرتی ہونے والے ان جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جمعہ کو کوئٹہ، سبی، خضدار، کشمور اور ژوب میں ہوئی۔ بھرتی ہونے والے ان جوانوں کو تعلیم، عمر اور قد میں بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بھرتی ہونے والے جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے ہاتھوں کو قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ آج میں بلوچستان کے نوجوانوں کی آنکھوں میں جو چمک دیکھ رہا ہوں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہر میدان میں اپنا لواہا منوائیں گے۔ذوالفقار مگسی کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگارایوب ترین کے مطابق نواب ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں اور ملکی خدمت کا جذبہ ان میں بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان کے لیے آج کی تاریخ ایک پرمسرت دن ہے اور ہمیں فخر ہے کہ آج کے دن بلوچستان کے نوجوان بھی پاک فوج کا حصہ بن رہے ہیں جس پر میں انہیں اور ان کے اہل خانہ اور بالخصوص کمانڈر سدرن کمانڈ اور نوجوانوں کو تربیت دینے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں ملک کو بلوچستان کے ان نوجوانوں کی جہاں بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گے۔ ’آج میں بلوچستان کے نوجوانوں کی آنکھوں میں جو چمک دیکھ رہا ہوں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہر میدان میں اپنا لواہا منوائیں گے‘۔ گورنر نے کہا کہ پاک فوج نے بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر محب وطن نوجوانوں کو فوج میں جو مقام دیا ہے اس سے آنے والے دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ پاک فوج بلوچستان کےچارہزار سے زائد بلوچ طالب علموں کو مختلف علاقوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے تعلیمی شعبے میں بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ بلوچ نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت وفاق پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بلوچستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیاء اس سے قبل پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیاءنے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت وفاق پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بلوچستان میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیاء کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے عوام دوسرے صوبوں کے عوام کی طرح ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے ہیں اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے ہر عمل میں بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں‘۔ پریڈ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل جاوید ضیا ء نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستانی فوج میں بلوچستان سے مزید دس ہزار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آوران اور کوئٹہ کے جوانوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے ہیں جس طرح انہوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انعام حاصل کیا آئندہ بھی وہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے نہ صرف صوبے بلکہ پاک فوج اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ __________________ [Only Registered and Activated Users Can See Links. Click Here To Register...] To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. [Only Registered and Activated Users Can See Links. Click Here To Register...] |
5 Lastest Threads by smartyounus | |||||
| Thread | Forum | Last Poster | Replies | Views | Last Post |
| | Greetings | Sheikh Laeeq | 19 | 95 | 05-25-2013 07:46 PM |
| | Banned Users Reasons | smartyounus | 0 | 17 | 05-23-2013 02:27 PM |
| | Greetings | علی | 15 | 57 | 05-22-2013 07:23 PM |
| Sponsored Links |
| #2 | ||||
| ||||
![]() __________________ [-DrEaM^AnGeL-] |
![]() |
| Tags |
| بلوچ, فوج, میں, نوجوان, پاکستانی, چار, ہزار |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
(View-All) Members who have read this thread : 0 | |
| There are no names to display. |
| Thread Tools | |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| غزوہ فتح مکہ کا بیان جو رمضان میں ہوا۔ | Dia fayyaz | رمضان الکریم (Ramadan Kareem) | 8 | 07-24-2012 01:20 PM |
| پا کستا ن ملک کے با لا ئی علا قو ں میں گرج چمک | smartyounus | News & Updates | 5 | 06-19-2011 04:44 PM |
| 26/06/2010 09:45amپاکستان: چھ سرچ انجنوں کی نگرانی | JAHANGER KHAN | News & Updates | 2 | 06-19-2011 04:44 PM |
| 23/06/2010 08:02am’برطانوی حکومتی فیصلے کو چیلنج کروں گا | JAHANGER KHAN | News & Updates | 2 | 06-19-2011 04:38 PM |
| کراچی: جاپانی قونصلیٹ کے دو اہلکار زخمی | smartyounus | News & Updates | 1 | 11-02-2010 07:35 PM |